
مخارج الحروف سے مراد وہ مقامات یا جگہیں ہیں جہاں سے حروف ادا ہوتے ہیں۔ عربی زبان میں ہر حرف ایک مخصوص جگہ سے ادا ہوتا ہے، اور ان مقامات کو مخارج کہا جاتا ہے۔ مخارج کی معرفت تجوید و قراءت کے علم میں بہت اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ ان کی درست ادائیگی کے بغیر قرآنِ مجید کو صحیح طریقے سے پڑھنا ممکن نہیں۔
مخارج الحروف کی اقسام:
علماء نے مخارج کو مختلف گروہوں میں تقسیم کیا ہے۔ عمومی طور پر مخارج پانچ بڑے مقامات سے تعلق رکھتے ہیں:
- جوف (حلق کا اندرونی حصہ)
یہ حروف آواز کے ذریعے ادا ہوتے ہیں اور ان کا تعلق زبان یا ہونٹوں کے کسی حصے سے نہیں ہوتا۔
مثال: ا، و، ی (مدّ والے حروف) - حلق (گلا)
حلق کے تین حصے ہیں:- ادنیٰ حلق: قریبی حصہ (مثال: ہ، ع)
- وسط حلق: درمیانی حصہ (مثال: ح، ع)
- اقصیٰ حلق: گلے کا اندرونی حصہ (مثال: خ، غ)
- لسان (زبان)
زبان سے سب سے زیادہ حروف ادا ہوتے ہیں۔ اس کے مختلف حصے مخارج کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جیسے:- زبان کی نوک اور دانت: ث، ذ، ظ
- زبان کے کنارے: ض
- زبان کا درمیانی حصہ: ج، ش، ی
- شفتین (ہونٹ)
ہونٹوں سے ادا ہونے والے حروف: ب، م، و، ف - خیشوم (ناک)
غنہ (ن، م کی آواز کا ایک حصہ) ناک سے ادا ہوتا ہے۔
مخارج سیکھنے کی اہمیت:
- قرآن مجید کی صحیح تلاوت اور تجوید کے اصولوں پر عمل۔
- الفاظ کے معنی کی درست ادائیگی، کیونکہ مخارج میں غلطی سے معنی بدل سکتے ہیں۔
- عربی زبان کی فصاحت اور بلاغت کو سمجھنا۔
ہمزہ
ہمزہ اقصائے حلق یعنی حلق کے سب سے نچلے حصے سے ادا ہوتا ہے۔
ب
با شفتین یعنی دونوں ہونٹوں کے ترحصوںکو ملانے ادا ہوتا ہے۔
ت
تا زبان کی نوک کو اوپر والے سامنے کے دانتوں کی جڑ کے ساتھ لگانے سے ادا ہوتا ہے۔
ث
ثازبان کی نوک کو اوپر والے سامنے کے دانتوں کے تیز کنارےکے ساتھ لگانے سے ادا ہوتا ہے۔
ج
جیم زبان کے درمیانی حصے اور اور درمیانی تالو کے ملانے سے ادا ہوتا ہے۔
ح
حا وسطِ حلق یعنی حلق کے درمیانی حصے سے ادا ہوتا ہے
خ
خا حلق کے ابتدائی حصے (جو زبان کی جڑ کے قریب ہوتا ہے) سے ادا ہوتا ہے
د
دال زبان کی نوک کو اوپر والے سامنے کے دانتوں کی جڑ کے ساتھ لگانے سے ادا ہوتا ہے۔
ذ
ذال زبان کی نوک کو اوپر والے سامنے کے دانتوں کے تیز کنارےکے ساتھ لگانے سے ادا ہوتا ہے۔
ر
را زبان کے اگلے کنارےکو اوپر والے تالو کی جانب ہلکا سا موڑنے سےادا ہوتا ہے۔
ز
زا ادا کرنے کے لیےمنہ بند کرکے اوپر اور نیچے والے دانتوں کو ملاکر اس جگہ زبان کی نوک لگائیں جہاں سامنے والے دانتوں کے کنارے ملتے ہیں۔
س
سین ادا کرنے کے لیےمنہ بند کرکے اوپر اور نیچے والے دانتوں کو ملاکر اس جگہ زبان کی نوک لگائیں جہاں سامنے والے دانتوں کے کنارے ملتے ہیں۔
ش
شین زبان کے درمیانی حصے اور اور درمیانی تالو کے ملانے سے ادا ہوتا ہے۔
صادادا کرنے کے لیےمنہ بند کرکے اوپر اور نیچے والے دانتوں کو ملاکر اس جگہ زبان کی نوک لگائیں جہاں سامنے والے دانتوں کے کنارے ملتے ہیں۔
ض
زبان کے دائیں یا بائیں کنارے کو اُسی جانب کی داڑھوں کے اندرونی حصوں کے ساتھ ملانے سے ادا ہوتا ہے۔
ط
طازبان کی نوک کو اوپر والے سامنے کے دانتوں کی جڑ کے ساتھ لگانے سے ادا ہوتا ہے۔
ظ
ظازبان کی نوک کو اوپر والے سامنے کے دانتوں کے تیز کنارےکے ساتھ لگانے سے ادا ہوتا ہے۔
ع
عین وسطِ حلق یعنی حلق کے درمیانی حصے سے ادا ہوتا ہے
غ
غین حلق کے ابتدائی حصے (جو زبان کی جڑ کے قریب ہوتا ہے) سے ادا ہوتا ہے
ف
فا نچلے ہونٹ کے تر حصے کو سامنے والےاوپر کے دانتوں کے تیز کنارے سے ملانے سے ادا ہوتا ہے
ق
قاف زبان کی جڑ یعنی پچھلے حصے اور نرم تالو سے ادا ہوتا ہے
ک
کاف زبان کی جڑ یعنی پچھلے حصے اور سخت تالو سے ادا ہوتا ہے
ل
لام زبان کو سامنے کے نچلے والے دو دانتوں سےابتدائی داڑھوں کے ساتھ ملانے سے ادا ہوتا ہے۔
م
میم شفتین یعنی دونوں ہونٹوں کے خشک حصوں کو ملانے ادا ہوتا ہے
ن
نون زبان کو سامنے والے دو دانتوں اور ان سے متصل نوکیلے دانتوں سمیت ملانے سے ادا ہوتا ہے۔
و
واؤشفتین یعنی دونوں ہونٹوں کو کسی قدر گول کرنے سے ادا ہوتا ہے
ہ
ہا اقصائے حلق یعنی حلق کے سب سے نچلے حصے سے ادا ہوتا ہے
ی
یائے زبان کے درمیانی حصے اور درمیانی تالو کے ملانے سے ادا ہوتا ہے۔